0
Sunday 4 Feb 2018 18:54

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے، اعجاز ہاشمی

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، جے یو پی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم اور جماعتی بنیاد پر بھی یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالے گی اور سیمینار منعقد کرے گی۔ اس حوالے سے وفاقی، صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر پروگرام منعقد ہوں گے۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کی جنگ صدیوں تک لڑیں گے اور بھارت کو گھٹے ٹیکنے پر مجبور کریں گے، عوام کی کشمیر کیساتھ وابستگی کلمہ طیبہ کی بنیاد اور تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی بنیاد پر ہے۔ قوم کا سوال ہے کہ کشمیر پر ہمارے حکمران اور پارلیمنٹ کیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947 سے پاکستان زندہ باد کے نعرے سری نگر سے اٹھ رہے ہیں اور گلی کوچوں میں سبزہلالی پرچم لہرا کر وہ اپنے پاکستانی ہونے کا ہر روز اظہار کرتے ہیں، کشمیری نوجوانوں کی شہادت نے واضح کر دیا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ صدیوں تک لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 80 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا مگر استقامت ہے کشمیری ماوں کی جو اپنے بچوں کی شہادت پر فخر کرتی ہیں، لیکن عالمی برادری کی بے حسی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کشمیری بھائیوں سے یوم یکجہتی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر عزم کا اظہار ہے، جس سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا، کبھی حکمران سستی کا مظاہرہ کر بھی لیں تو عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 702242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش