اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق الائی سے بٹگرام جانے والی گاڑی کنڈاؤ نامی علاقے میں ڈرائیور سے بےقابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے حادثے کے شکار لوگوں کو گاڑی سمیت باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ خراب سڑک کی وجہ سے پیش آیا جبکہ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔