0
Monday 5 Feb 2018 13:09

ولایت فقیہ، ولایت انبیاء اور آئمہ ہدیٰ کا تسلسل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

ولایت فقیہ، ولایت انبیاء اور آئمہ ہدیٰ کا تسلسل ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت آج تیزی سے عروج کا سفر طے کر رہا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی استکباری اور استعماری نظام کو چیلنج کر رہا ہے، ولایت فقیہ، ولایت انبیاء اور آئمہ ہدیٰ کا تسلسل ہے، امام خمینیؒ اور رہبر معظم جیسی شخصیت امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نعمت ہیں، ان کے افکار و کردار کو اپنا کر بنی نوع انسان کی سعادت کا اہتمام کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں منعقدہ ولایت فقیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے دانشور استاد اخلاق احمد اخلاق، عبدالرزاق بلوچ، مرکزی صدر فضل حسین اصغری اور سردار ظفر سانگھی نے بھی خطاب کیا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا اس عالمی انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے، جو اقوام عالم کیلئے عدل و انصاف اور امن و ترقی کی بشارت لائے گا، ایسے صالح بندوں کی عالمی حکومت جو اپنے پاکیزہ کردار کے باعث عالم انسانیت کیلئے خیر و سعادت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فکر خمینی ؒ اور انقلاب اسلامی نور کی تجلی بن کر اقوام عالم میں ظلمتوں اور انھیروں کو روشنی میں بدل رہا ہے، امام زمانہ ؑ کے عالمی انقلاب کیلئے عالمی انقلابی تحریک کا وجود ناگزیر ہے، جو عالمی الٰہی نظام کیلئے زمینہ سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجریا سے لیکر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں، جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 702384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش