0
Monday 5 Feb 2018 21:11

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام ''یوم یکجہتی کشمیر'' کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ، بھارتی پرچم نذرآتش

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملتان میں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسٰی کاظم اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ملک عامر کھوکھر نے کی، مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، بھارتی مظالم پر خاموشی اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے، پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جرات کے ساتھ اُٹھائیں۔ مظاہرے کے آخر میں بھارتی پرچم بھی نذرآتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 702515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش