0
Saturday 7 May 2011 01:17

پاکستان ميں تين سو کے قريب امريکي فوجي موجود ہيں

پاکستان ميں تين سو کے قريب امريکي فوجي موجود ہيں
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔امريکي ريڈيو نے اسلام آباد ميں پاکستاني سفارتخانے کے ايک اعلي عہديدار کے حوالے سے بتايا ہے کہ اس وقت پاکستان میں تين سو کے قريب امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں اور تاحال پاکستانی حکومت یا فوج کی طرف سے ان اہلکاروں کی تعداد میں کمی کا سرکاری طور پر امریکہ سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔ عہدے دار کے بقول امریکی فوجی اہلکار پاکستانی حکام کی درخواست پر ملک میں مہمان کی حیثیت سے موجود ہیں۔ اس قبل پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی قیادت میں کور کمانڈرز اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد انتہائی ناگزیر سطح تک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 70260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش