0
Tuesday 6 Feb 2018 12:02

عاصمہ رانی قتل کیس، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کو فوری طلب کرلیا

عاصمہ رانی قتل کیس، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کو فوری طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری کو فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ عاصمہ رانی قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری کہتے ہیں کہ ہماری پولیس بہت مثالی ہے، انہیں طلب کر لیتے ہیں تاکہ پتا چلے کہ خیبر پختونخوا کی پولیس کتنی مثالی پولیس ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی کا ایک بیان سامنے آیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ کہ خیبر پختونخوا پولیس ان پر بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ صفیہ رانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کے پی پولیس دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنا یہ بیان واپس لیں کہ پولیس پی ٹی آئی رہنما کے بھانجے مجاہد اللہ آفریدی کی دھمکیوں سے آگاہ تھی اور اس نے ہماری فیملی کی کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی ملزم کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کی کوئی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ : 702625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش