0
Tuesday 6 Feb 2018 15:20

خیبر پختونخوا کی پہلی ڈی این اے لیبارٹری کا افتتاح

خیبر پختونخوا کی پہلی ڈی این اے لیبارٹری کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی واحد اور پہلی ڈی این اے ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح آج  (منگل کے روز) سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید نے کیا۔ انچارج لیبارٹری جمیل کا کہنا ہے کہ اس لیب پر 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے اور اب صوبہ کے عوام کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے دوسرے صوبے نہیں جانا پڑے گا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق لیبارٹری کیلئے امریکہ سے 400 کٹس درآمد کئے گئے ہیں اور ہر ایک کٹ کے ذریعے 100 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے، جبکہ ایک کٹ کھولے جانے کے بعد 6 ماہ تک کارآمد ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ لیبارٹری 3 سال قبل خیبر میڈیکل کالج پشاور میں تعمیر کی گئی تھی تاہم کٹس نہ ہونے کی وجہ سے یہ غیر فعال تھی اور مردان میں آسماء قتل کے بعد اس لیبارٹری کی غیر فعالی کے باعث صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 702708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش