0
Tuesday 6 Feb 2018 17:07

عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف

عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق اور نااہل وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کر دیا ہے، وقت ثابت کرے گا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وکلا اور کارکنوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مریم نواز، امیر مقام، مریم اورنگزیب، آصف کرمانی، حنیف عباسی، سعود مجید اور مصدق ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں احتساب عدالت پیشی اور قانونی نکات پر بات چیت سمیت عوامی رابطہ مہم اور حالیہ جلسوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے پشاور اور مظفر آباد میں جلسوں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ حالیہ جلسوں کی کامیابی سے واضح ہوگیا ہے کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے اور وقت بھی ثابت کردے گا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 702730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش