0
Tuesday 6 Feb 2018 18:24

لنڈی کوتل میں قبائلی مشران اور سکیورٹی فورسز کے مابین مذاکرات کامیاب، گرفتار 34 افراد رہا

لنڈی کوتل میں قبائلی مشران اور سکیورٹی فورسز کے مابین مذاکرات کامیاب، گرفتار 34 افراد رہا
اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے خوگا خیل قبیلے کے 34 افراد کو کامیاب مذاکرات کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سینیٹر الحا ج تاج محمد کی قیادت میں خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک جرگے نے کمانڈنٹ خیبر رائفلز کے ساتھ کامیا ب مذاکرات کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ لنڈی کوتل چھاؤنی میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز فرخ ہمایون اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کے درمیان ایک جرگہ ہوا جس میں کا میاب مذاکرات کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے تمام 34 افراد کو رہا کر دیا اس کے علاوہ یہ بھی طے ہوا کہ پکڑی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بھی جرگے کے حوا لے کر دیا جائے گا۔ جرگے کی قیادت سینیٹر تاج محمد کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں زر نور آ فریدی، ضرب اللہ شنواری، ملک دریا خان، ملک خالد خان، ملک تاج الدین اور ملک طاہر شامل تھے۔ اس مو قع پر پولیٹیکل تحصیلدار شمس الاسلام بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 702748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش