0
Tuesday 6 Feb 2018 18:29

طورخم، ٹرک سے بھاری مقدار میں نوشادر برآمد، 2 ملزمان گرفتار

طورخم، ٹرک سے بھاری مقدار میں نوشادر برآمد، 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد طورخم پر خاصہ دار فورس نے افغانستان جانے والے پھلوں سے لدھے ٹرک سے بھاری مقدار میں ہیروئن سازی میں استعمال ہونے والا نوشادر نامی کیمیکل برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ صوبیدار اصغر شنواری کے مطابق طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے فروٹ سے بھرے ٹرک نمبر کے بی ایل 1175 سے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے سینکڑوں کلو گرام نوشادر کیمیکل برآمد کرلیا اور موقع سے ٹرک ڈرائیور نقیب اللہ ساکن افغانستان اور نورمت ساکن جمرود کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹرک جمرود سے کلیئر ہونے کے بعد جارہا تھا کہ طورخم میں خاصہ داروں نے دوبارہ تلاشی لی تاہم ملزمان کو لنڈی کوتل حوالات میں بند کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 702750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش