0
Tuesday 6 Feb 2018 18:37

زرداری نے کل لاہور میں چھوٹی سی جلسی کی، 2018ء کے الیکشن میں نواز شریف ہی جیتے گا، رانا ثناء اللہ

زرداری نے کل لاہور میں چھوٹی سی جلسی کی، 2018ء کے الیکشن میں نواز شریف ہی جیتے گا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے پنجاب اسمبلی میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس اب تسلسل سے ہوں گے اور حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی اجلاسوں کی تعداد پوری کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے خود ہی شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے جس کے بعد صوبے میں وزیراعلیٰ کا فیصلہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو وزیراعلیٰ بنایا جا رہا ہے؟ تو جواب میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا بنا دیا جائے، آپ کو کوئی اعتراض ہے۔ وزیر قانون نے کے پی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو "حضرت تِیلی پہلوان" قرار دے دیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پولیس کسی بھی صوبے کی ہو، اگر غفلت کا مظاہرے کرے گی تو قابل گرفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس منشیات اور گاڑیاں چوری کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے، کے پی میں ہر تھانے کیساتھ ورکشاپس موجود ہیں جہاں پنجاب سے چوری شدہ گاڑیاں لائی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے کل لاہور میں چھوٹی سے جلسی کی، اس دوران آصف زرداری نے گھٹیا گفتگو کرنے میں عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ زرداری صاحب کی پارٹی کی سیاسی اوقات سب کے سامنے آ چکی ہے، آصف زرداری نے بلوچستان میں حکومت گرانے کا جو اعتراف کیا ان کے گلے پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو گالیاں دینے سے ووٹ نہیں ملتے بلکہ اس سے ساکھ خراب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں صورتحال یہ ہے کہ لڑکیاں قتل ہو رہی ہیں لیکن مجرم گرفتار نہیں ہو رہے جبکہ ایک قاتل کو تحریک انصاف کے رہنما کا سگا بھتیجا ہے، لیکن عمران خان نے مذمت تک نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 702752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش