0
Tuesday 6 Feb 2018 19:01

لاہور، قصور کی زینب کے مبینہ قاتل عمران کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

لاہور، قصور کی زینب کے مبینہ قاتل عمران کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قصور کی معصوم زینب کے قاتل عمران عرف مانا کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔ آج ننھی زینب کے قاتل عمران کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روزہ توسیع کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے زینب سمیت 8 بچیوں کو اغوا کرکے قتل کیا، جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اس لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ملزم کو 5 کی بجائے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ زینب کے قاتل عمران کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے ملزم کو پہلے سے لیا گیا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے ایک دن پہلے ہی عدالت میں پیش کر دیا۔ ملزم کا ریمانڈ 7 فروری تک کا تھا تاہم سی ٹی ڈی افسران سے ایک روز قبل ہی لیکر عدالت پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اقدام سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا۔
خبر کا کوڈ : 702756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش