0
Tuesday 6 Feb 2018 23:04

گلگت بلتستان پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائی اور چھاپے، چار اشتہاری مجرمان گرفتار

گلگت بلتستان پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائی اور چھاپے، چار اشتہاری مجرمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس کی طرف سے دیامر مختلف مقامات پر کارروائی اور چھاپے میں چار اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ تلاشی کے دوران ممنوعہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ انسپکٹر آف پولیس جی بی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائیرڈ رائے محمد اجمل کی نگرانی میں داریل ویلی میں ایس ایچ او فقیر محمد نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر چار اشتہاری مجرمان امیر زادہ، فرمان اللہ، عباداللہ اور سعید الرحمان ساکنان داریل کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوسری کارروائی میں ایس ایچ او کے کے ایچ بہرام خان نے تلاشی کے دوران دیامر ہی کے مشال خان نامی شخص سے ممنوعہ اسلحہ کلاشنکوف برآمد کرکے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفیش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 702793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش