0
Tuesday 6 Feb 2018 23:15

گلگت کے ضلع دیامر میں منشیات عام، طلباء کی بڑی تعداد متاثر

گلگت کے ضلع دیامر میں منشیات عام، طلباء کی بڑی تعداد متاثر
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں منشیات عام ہوگیا، جس پر پولیس قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ منشیات کے استعمال کی وجہ سے طالبعلموں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کے استعمال سے نئی نسل بتدریج موت کے منہ میں جا رہی ہے۔ دیامر کے ایک شہری فیض الحق نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع دیامر میں منشیات کا استعمال عروج پر ہے جبکہ پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ ایک حاضر سروس پولیس اہلکار کوہستان سے چرس اور دیگر منشیات چلاس میں لاکر فروخت کرتا ہے، لیکن پولیس کارروائی نہیں کرتی۔ چلاس میں چرس کے ڈیلر دندناتے پھرتے ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن آج تک کسی کو بھی ایسے مقدمہ میں عبرتناک سزا نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی دیامر اور دیگر متعلقہ آفسران کو منشیات فروشوں کے نام دینے کے باوجود بھی کارروائی عمل میں نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی نوٹس لیکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائیں اور خود اس کی نگرانی کریں ۔
خبر کا کوڈ : 702797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش