0
Wednesday 7 Feb 2018 07:14

چین، درمیانے فاصلے تک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ

چین، درمیانے فاصلے تک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے درمیانے فاصلے تک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا اس نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھا اور اس کا مقصد کسی خاص ملک تک میزائلوں کی رینج بڑھانا نہیں تھا۔ چین کی جانب سے یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے جنوبی کوریا میں ’تھاڈ‘ نامی میزائل دفاعی نظام نصب کر رکھا ہے جس کو چین اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بھی شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو امریکا کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 702830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش