0
Wednesday 7 Feb 2018 09:53

حکومت کیخلاف پنجاب میں نیا فارورڈ بلاک دوبارہ فعال ہونے لگا

حکومت کیخلاف پنجاب میں نیا فارورڈ بلاک دوبارہ فعال ہونے لگا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی حکومت کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اندر بننے والا فارورڈ بلاک ایک بار دم توڑنے کے بعد دوبارہ متحرک ہونا شروع ہوگیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آج سے تقریباً 3 ماہ قبل صوبائی وزیر مال پنجاب میاں عطا مانیکا کی سربراہی میں بننے والے فارورڈ بلاک نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے کوششیں شروع کی تھیں، اس بلاک میں اراکین اکٹھے کرنے کا کام صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کے ذمہ تھا، جنہوں نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے تقریباً 25 اراکین کو اپنا ہم خیال بنا لیا تھا، اس سلسلے میں ہم خیال افراد کی پہلی ملاقات مانیکا ہائوس میں ہوئی، جہاں پر حکومت کیخلاف اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے پر اتفاق ہوا، اس کے بعد دوسری ملاقات جمخانہ کلب اور پھر بعد میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں تیسری میٹنگ ہوئی، جہاں پر ہم خیال افراد کی تعداد تقریباً 25 اراکین اسمبلی کے قریب پہنچ چکی تھی، جس کے بعد خفیہ ادارے کی رپورٹ پر حکومت نے ان کیخلاف ایکشن لے لیا تو ہم خیال افراد نے خاموشی اختیار کرلی، مگر کچھ عرصہ کے بعد اور سینیٹ الیکشن کے قریب آتے ہی ہم خیال افراد کا گروپ ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 702851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش