0
Wednesday 7 Feb 2018 10:02

دانیال عزیز کو توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں وکیل مقرر کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت

دانیال عزیز کو توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں وکیل مقرر کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں وکیل مقرر کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دے دی۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دانیال عزیز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ آپ نے نوٹس دیا، میں حاضر ہوگیا۔ دانیال عزیز نے عدالت عظمیٰ سے وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت طلب کیا، جس پر عدالت نے وزیر نجکاری کو 10 دن کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران سپریم کورٹ اور ججوں کے بارے میں دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔ دانیال عزیز سے قبل سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے طلال چودھری کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وکیل مقرر کرنے کے لیے مانگی گئی 3 ہفتے کی مہلت کے جواب میں ایک ہفتے کی مہلت دی اور کیس کی سماعت 13 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 702852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش