QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

7 Feb 2018 10:23

پولیٹکل ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائک نعیم شامل ہیں۔ حملے میں تین اہلکار نائک محمد ادریس، سپاہی محمد اقبال اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے حدی اور نورک میں راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیٹکل ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائک نعیم شامل ہیں۔ حملے میں تین اہلکار نائک محمد ادریس، سپاہی محمد اقبال اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 702857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/702857/شمالی-وزیرستان-راکٹ-حملے-میں-2-سکیورٹی-اہلکار-شہید-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org