QR CodeQR Code

ہری پور، مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سینٹرل جیل میں سنایا جائیگا

7 Feb 2018 11:38

مشال خان کے بھائی نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں عدالت سے انصاف ملے گا اور انکے بھائی کے قاتلوں کو سزا ملے گی، خیال رہے کہ ہری پور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج فضل سبحان نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ گذشتہ ماہ 27 جنوری کو محفوظ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کیس کا فیصلہ آج ہری پور سینٹرل جیل میں سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں گذشتہ برس 13 اپریل کو جرنلزم کے 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کردیا تھا۔ کیس میں نامزد 61 ملزمان میں سے 58 گرفتار ہیں، جن میں فائرنگ کا اعتراف کرنے والا ملزم عمران بھی شامل ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا تحصیل کونسلر عارف، طلباء تنظیم کا رہنما صابر مایار اور یونیورسٹی کا ایک ملازم اسد ضیاء فرار ہیں۔ اس کیس کی ستمبر 2017ء سے جنوری 2018ء تک 25 سماعتیں ہوئیں جن میں 68 گواہ پیش ہوئے۔ آج انسداد دہشت گردی کی عدالت ایبٹ آباد کے تحت ہری پور سینٹرل جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ مشال خان کے بھائی نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں عدالت سے انصاف ملے گا اور ان کے بھائی کے قاتلوں کو سزا ملے گی۔ خیال رہے کہ ہری پور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج فضل سبحان نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ گذشتہ ماہ 27 جنوری کو محفوظ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 702887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/702887/ہری-پور-مشال-خان-قتل-کیس-کا-فیصلہ-ا-ج-سینٹرل-جیل-میں-سنایا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org