QR CodeQR Code

حزب اختلاف کے ہنگامہ کی وجہ سے بھارتی پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی

8 Feb 2018 09:48

ایوان کی کارروائی دوسری مرتبہ شروع ہونے پر اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ایوان اصول اور ضابطہ سے چلتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورئین نے کہا کہ ایوان میں چیئرمین کی رولنگ کی تنقید نہیں کی جاسکتی۔ چیئرمین اور تمام فریق صحیح طریقہ سے ایوان چلانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ چلانے کے طور طریقوں پر آج اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے وقفہ استراحت کے بعد زبردست شور و غل کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ اس سے پہلے صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی مغربی بنگال سے وابستہ ایک معاملہ پر ترنمول کانگریس کے اراکین شور کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔ ایوان کی کارروائی دوسری مرتبہ شروع ہونے پر اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ایوان اصول اور ضابطہ سے چلتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورئین نے کہا کہ ایوان میں چیئرمین کی رولنگ کی تنقید نہیں کی جاسکتی۔ چیئرمین اور تمام فریق صحیح طریقہ سے ایوان چلانا چاہتے ہیں۔ ایوان چلانے کے تعلق سے سوچ میں فرق ہوسکتا ہے۔ تمام لیڈر اس معاملے میں چیئرمین سے ان کے کمرے میں بات چیت کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 702964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/702964/حزب-اختلاف-کے-ہنگامہ-کی-وجہ-سے-بھارتی-پارلیمنٹ-کارروائی-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org