QR CodeQR Code

پشاور، مولانا سمیع الحق کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف میں اختلافات

7 Feb 2018 19:37

تحریک انصاف کے اجلاس میں تحریک انصاف کے دیگر امیدواروں کے ساتھ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا نام بھی پیش کیاگیا تاہم تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ان کے نام کی مخالفت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے اہم قائدین کی مخالفت کے باعث مولانا سمیع الحق کو سینیٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ نہ مل سکا۔ تحریک انصاف کے اجلاس میں تحریک انصاف کے دیگر امیدواروں کے ساتھ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا نام بھی پیش کیاگیا تاہم تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ان کے نام کی مخالفت کی گئی۔ اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو ٹکٹ دینے کی مخالفت تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ صوبائی قائدین کی جانب سے بھی کی گئی جس کے باعث ان کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔


خبر کا کوڈ: 703077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/703077/پشاور-مولانا-سمیع-الحق-کو-سینیٹ-ٹکٹ-دینے-پر-تحریک-انصاف-میں-اختلافات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org