0
Saturday 7 May 2011 15:59

اسامہ کا سراغ امریکی نژاد پاکستانی اور پشتون ارکان نے لگایا، سابق سی آئی اے اہلکار

اسامہ کا سراغ امریکی نژاد پاکستانی اور پشتون ارکان نے لگایا، سابق سی آئی اے اہلکار
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے کے سابق اہلکار کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے اسامہ کی تلاش کیلئے بن لادن ٹیم بنائی تھی جس میں امریکی نژاد پاکستانیوں اور پشتونوں کو بھرتی کیا گیا تھا لیکن انھوں نے ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ نہیں لیا۔ سی آئی اے کی بن لادن ٹیم کے سابق سربراہ مائیکل شویر کا کہنا تھا کہ دو ہزار ایک میں سی آئی اے نے اسامہ کا کھوج لگانے کیلئے پاکستانی نژاد امریکی یا ایسے امریکیوں کو بھرتی کیا جو جنوبی ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں جیسی مشابہت رکھتے تھے تاکہ وہ پاک افغان سرحد پر واقعے علاقوں کے لوگوں میں گھل مل سکیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایجنسی نے روایتی پشتون بھی بھرتی کیے، جو سرحدی علاقے میں القاعدہ اور طالبان اور ڈرون حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی کرتے تھے۔ ان میں سے کچھ پشتون براہ راست سی آئی اے کے ملازم تھے جکبہ دیگر تھرڈ پارٹی جاسوسی کے لیے ہائر کرتی تھی، جن کی شناخت پوشیدہ رہتی تھی۔ مائیکل شویر نے کہا کہ انھیں شبہ ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں مقامی افراد نے حصہ نہیں لیا۔
خبر کا کوڈ : 70313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش