0
Thursday 8 Feb 2018 10:42

کے پی پولیس دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل ہے، عمران خان

کے پی پولیس دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مشال خان قتل کیس کے فیصلے اور مردان میں کم سن آسماء کے قتل کے مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد گذشتہ کئی روز سے سپریم کورٹ اور دیگر حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں آنے والی خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا ہے۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مشال خان قتل کا فیصلہ سنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے مشال خان کیس کے فیصلے کے بعد ایک دفعہ پھر کے پی پولیس نے قاتل ہجوم کو قانون کے کٹہرے میں لا کر پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جہاں پولیس مرکزی ملزم سمیت ہجوم کے دیگر افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ مشال خان اور آسماء قتل دونوں مقدمات میں پولیس نے میڈیا اور سیاسی تنقید کے باوجود پروفیشنلزم اور ماڈل پولیس فورس کا مظاہرہ کیا اور بہترین کام کرتے ہوئے موثر نتائج دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 703178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش