QR CodeQR Code

انتخابات میں ایم ایم اے ایک متبادل قوت کے طور پر سامنے آئے گی، سراج الحق

8 Feb 2018 18:18

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی واضح حکمت عملی نہیں دے سکی، علاقائی اور عالمی امن کیلئے کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کا حل ضروری ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکی فوجوں کا انخلاء اور بھارتی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں جماعت اسلامی کی مرکزی پارلیمانی مشاورتی کونسل کا اجلاس منصورہ لاہور میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے ایک متبادل قوت کے طور پر سامنے آئے گی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو آزاد اور خودمختار ملک بنانے کی بجائے سامراجی قوتوں کی طفیلی ریاست بنا دیا ہے، خطے میں امریکی فوجوں کی موجودگی مسائل پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے ذہنی غلام حکمران سیاسی اسلام سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی واضح حکمت عملی نہیں دے سکی، علاقائی اور عالمی امن کیلئے کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کا حل ضروری ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکی فوجوں کا انخلاء اور بھارتی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔


خبر کا کوڈ: 703241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/703241/انتخابات-میں-ایم-اے-ایک-متبادل-قوت-کے-طور-پر-سامنے-آئے-گی-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org