0
Friday 9 Feb 2018 10:17

گلگت بلتستان میں شجرکاری مہم کے دوران 30 لاکھ پودے لگائیں جائیں گے، ڈاکٹر کاظم نیاز

گلگت بلتستان میں شجرکاری مہم کے دوران 30 لاکھ پودے لگائیں جائیں گے، ڈاکٹر کاظم نیاز
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیرصدارت اعلٰی سطحی اجلاس میں رواں سال موسم بہار میں شجرکاری مہم کے تحت 30 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس ہدف کو مکمل کرنے کے لیے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور دیگر اداروں اور عوامی اشتراک سے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری کانفرنس ہال میں چیف سیکرٹری جی بی ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ جواد اکرم، سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات و ماحولیات آصف اللہ خان، سیکرٹری تعمیرات، سیکرٹری سیاحت و ثقافت وقار علی خان، سیکرٹری سروسز سید اختر حسین رضوی، سیکرٹری زراعت سجاد حیدر، سیکرٹری انفارمیشن فدا حسین، سیکرٹری تعلیم، کمشنر گلگت ریجن عثمان احمد، کنزرویٹر جنگلات ضلع دیامر و استور محمود غزنوی اور ایف سی این اے کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات و ماحولیات آصف اللہ خان اور کنزرویٹر جنگلات ضلع دیامر و استور محمود غزنوی نے شجرکاری مہم 2018ء کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شجرکاری مہم انتہائی منظم اور شاندار انداز میں منایا جائے گا اور پورے خطے میں مہم کے دوران دیگر سرکاری اداروں اور عوامی اشتراک سے 30 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے نہ صرف سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف مساجد کے آئمہ حضرات کی بھی مدد لی جائے گی تاکہ وہ شجرکاری کی اہمیت کو عام کرسکے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیات کو بھی مہم میں شامل کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 703246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش