0
Friday 9 Feb 2018 16:16

کراچی میں بارش اور موسم مزید سرد ہونیکا امکان

کراچی میں بارش اور موسم مزید سرد ہونیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کراچی میں بارش ہو سکتی ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے اور موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، مکران اور قلات ڈویژن میں بارشیں ہونے کا امکان ہے، جبکہ آج شہر کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری اور موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 703441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش