QR CodeQR Code

قصور واقعہ کے ملزم عمران علی کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ

9 Feb 2018 20:44

ذرائع کے مطابق ملزم عمران علی کو لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں رکھا جائے گا جہاں ملزم کیلئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل میں بنائے گئے سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، ان کیمروں کی مدد سے عمران علی پر نظر رکھی جائے گی تاکہ وہ کوئی انتہائی قدم نہ اٹھا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ قصور میں معصوم طالبہ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنیوالے ملزم عمران علی کا کیس جیل میں ٹرائل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران علی کی عدالت پیشی کے موقع پر اس پر حملہ کرکے قتل کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ فیصلہ سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عمران علی کو لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں رکھا جائے گا جہاں ملزم کیلئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل میں بنائے گئے سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، ان کیمروں کی مدد سے عمران علی پر نظر رکھی جائے گی تاکہ وہ کوئی انتہائی قدم نہ اٹھا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل کے باہر 5 اہلکار تعینات کئے جائیں جو ہر وقت عمران علی کی مانیٹرنگ کریں گے، جبکہ کسی کو عمران علی سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 703517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/703517/قصور-واقعہ-کے-ملزم-عمران-علی-کا-ٹرائل-جیل-میں-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org