0
Saturday 10 Feb 2018 09:33

ملک میں لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی، قاری زوار بہادر

ملک میں لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی، قاری زوار بہادر
جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن بن چکا ہے، جب تک اس ناسور کو ختم نہیں کیا جاتا ملک و قوم کی ترقی کے کوئی امکانات نہیں۔ لاہور میں فیرز پور روڈ پر نظام مصطفیٰ(ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاری زوار بہادر نے کہا کہ نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا بلا خوف و خطر اور بلاامتیاز احتساب کا اعلان ملک و قوم کیلئے زندگی کا پیغام ہے، اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر بلا امتیاز احتساب اور آپریشن کیا جائے اور وطن عزیز کو تمام گندی مچھلیوں، لٹیروں اور عوام کا حق تلف کرنیوالوں سے پاک کرکے ان عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرونی حالات تیزی سے ابتری کی طرف جا رہے ہیں، ملک میں لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی، ہر طرف لٹیروں، قاتلوں، بھتہ خوروں اور اندھیر نگری کا راج ہے، قصور اور دیگر شہروں میں بچیوں اور بچوں سے زیادتی اور قتل عام حکمرانوں کا پول کھولنے کیلئے کافی ہے، اس وقت عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، عوام غیر محفوظ اور حکمران اپنی حفاظت کیلئے تمام حکومتی مشینری استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی خزانے کو بُری طرح سے لوٹا جا رہا ہے، ملکی خزانے کے ذمہ داروں کی اولاد ملکی دولت پر شہزادوں کو شرما رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 703600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش