0
Saturday 10 Feb 2018 11:00

سرفراز بگٹی کا لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنیکا بیان عوام دشمنی پر مبنی ہے، پشتونخوامیپ

سرفراز بگٹی کا لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنیکا بیان عوام دشمنی پر مبنی ہے، پشتونخوامیپ
اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک بار پھر بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے اور لیویز فورس کو ختم کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے کے پشتون بلوچ غیور عوام اور سیاسی پارٹیاں اس عوام دشمن اقدام کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے سخت احتجاج کریں گی۔ بیان میں صوبائی حکومت کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے عوام دشمن اقدامات سے گریز کرے۔ جب سے خفیہ اداروں کے بل بوتے پر موجودہ صوبائی حکومت کا قیام عمل میں آیا، تو پہلے کابینہ کے اجلاس میں ہی عوام دشمن فیصلے شروع کر دیئے گئے۔ لہڑی ضلع کو ختم کرکے سبی میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسی طرح سبی یونیورسٹی کو متنازعہ بنایا گیا۔ اگر صوبائی حکومت عوام دشمن فیصلہ کرتی ہے تو صوبے کے عوام اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے۔ پشتونخوامیپ سمیت صوبے کی مکمل اکثریت سیاسی جمہوری قوتوں نے ماضی میں بی ایریا کی حیثیت ختم کرنے کی مخالفت کی تھی۔ پشتونخوامیپ نے بی ایریا کی بحالی اور ملک کے جمہوری تحریکوں کے اتحاد اے پی ڈی ایم کا نقطہ بنایا تھا۔ کیونکہ ہمارے ہر علاقے کے معاشرتی و قبائلی صورتحال میں لیویز اب بھی سب سے موثر قوت ہے۔ لیویز نے بحیثیت فورس ہر علاقے میں امن وامان کے قیام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہے۔ جبکہ بی ایریا میں لیویز فورس کی تعداد، جدید اسلحہ، وسائل اور جدید ٹریننگ کی کمی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا بی ایریا کو ختم کرنے کی بات صوبے کے تمام عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 703615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش