0
Sunday 11 Feb 2018 03:29

پاک فوج ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرے، اصغریہ اسٹوڈنٹس

پاک فوج ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرے، اصغریہ اسٹوڈنٹس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی دہشتگردانہ کارروائیوں پر غیر سنجیدگی قتل و غارت میں شریک ہونے کی مصداق ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں قمر عباس غدیری نے کہا کہ مسلسل ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، ایک ہی ہفتہ میں 3 افراد قتل ہوئے، لیکن صوبائی حکومت شیعہ نسل کشی پر خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے، دہشتگرد عناصر ہر سطح پہ سرگرم نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اس وقت فیصلہ کن اور کامیابی کے مراحل میں داخل سمجھا جائے گا، جب دہشتگردوں سے ہمدردی اور فکری مطابقت رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، دہشتگرد جماعتیں اور بیرونی آلہ کار بھی قابل گرفت ہیں، جو ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ قمر عباس نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرے، ایپکس کمیٹی کی جانب سے دہشتگردی میں نرسری کا کردار ادا کرنے والے نام نہاد مدارس کو سیل کرکے ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 703877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش