QR CodeQR Code

فاٹا میں جوڈیشری کیلئے انفراسٹرکچر اور عملے کی فہرست صوبائی حکومت کو ارسال

11 Feb 2018 08:07

رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ فاٹا کی تمام 7 ایجنسیوں اور 42 تحصیل ہیڈکوارٹرز میں 100ایکڑ پرجوڈیشل کمپلیکس تعمیرکرنا ہوں گے جس پر کل 13 ارب 87 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاورہائی کورٹ نے فاٹا میں جوڈیشری کیلئے انفراسٹرکچر اور عملے کی فہرست صوبائی حکومت کو ارسال کردی. ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ فاٹا کی تمام 7 ایجنسیوں اور 42 تحصیل ہیڈکوارٹرز میں 100 ایکڑ پر جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنا ہوں گے جس پر کل 13 ارب 87 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےلئے مجموعی طورپر ججزسمیت 322 ملازمین بھرتی کیے جائیں گے جن کی سالانہ تنخواہ کیلئے 39 کروڑ 17 لاکھ 64 ہزار 372 روپے درکار ہوں گے۔ ہائیکورٹ کے مطابق فاٹا کےلئے 7 ڈسٹرکٹ سول ججز،14ایڈیشنل ججزاور 24 سول ججزبھرتی کرنے ہوں گے۔ پشاورہائی کورٹ کا دائرہ اختیارفاٹا تک بڑھنے کے بعد فاٹا کے کیسز پشاورہائی کورٹ میں ہی سنے جائیں گے جس کی وجہ سے ججز پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا اورمزید ججز بھرتی کرنے کی ضرورت پڑے گی کیونکہ پشاورہائی کورٹ میں کیسز 29 ہزار 525 کیسز زیرالتوا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 703882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/703882/فاٹا-میں-جوڈیشری-کیلئے-انفراسٹرکچر-اور-عملے-کی-فہرست-صوبائی-حکومت-کو-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org