0
Sunday 11 Feb 2018 10:21

قومی دولت لوٹنے اور ٹیکس چوری کرنیوالوں کا کڑا احتساب کیا جائے، میاں مقصود احمد

قومی دولت لوٹنے اور ٹیکس چوری کرنیوالوں کا کڑا احتساب کیا جائے، میاں مقصود احمد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے دبئی میں پاکستانیوں کی 800 ارب کی جائیدادوں کا ریفرنس نیب کو بھجوانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے اور ٹیکس چوری کرنیوالوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا وقت کا ناگزیر تقاضا ہے، کرپشن اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں، جب تک کرپشن پر قابو نہیں پایا جاتا اس وقت تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے عمل کو اتنا مہنگا کر دیا گیا ہے کہ کوئی غریب اور متوسط طبقے کا آدمی الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، جن لوگوں نے ناجائز طریقے سے مال و دولت کمایا ہے ان کی اکثریت بار بار اسمبلیوں میں پہنچ جاتی ہے، شریف فیملی کے افراد نے اگر ٹیکس چوری کرکے بیرون ملک دولت منتقل نہیں کی تو انہیں پھر اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت عوام پر نئے ٹیکس لگا کر ان کا خون نچوڑ رہی ہے اور دوسری جانب حکمران خاندان خود غیر قانونی طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 703885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش