0
Sunday 11 Feb 2018 16:03

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش
اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد، شارع فیصل، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے دباؤ کا سسٹم بلوچستان سے ہوتا ہوا سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوگیا جو بارش برسانے کا سبب بن رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، درجہ حرارت میں کمی ہوگی جب کہ ہلکی بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب حب شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 703941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش