0
Sunday 11 Feb 2018 23:30

مفرور ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا گن مین علی رضا گرفتار

مفرور ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا گن مین علی رضا گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مفرور معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گن مین علی رضا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گن مین کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد مفرور پولیس افسر کی گرفتاری کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ علی رضا راؤ انوار کے جعلی مقابلوں کا چشم دید گواہ بھی ہے اور نقیب کیس میں مدد گار بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گن مین علی رضا کی گرفتاری مثبت پیشرفت ہے۔
خبر کا کوڈ : 704049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش