QR CodeQR Code

ترکی، گولن سے روابط کا الزام، امریکی قونصل خانے کا ملازم نظربند

11 Feb 2018 23:52

نظر بند کیے جانے والے قونصل خانے کے ملازم کا جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے رابطہ تھا۔ امریکی قونصل خانے کے ملازم کی نظربندی کا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے، جب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اگلے ہفتے ترکی کے دورے پر پہنچنے والے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی میں امریکی قونصل خانے کے ایک ملازم کو نظربند کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں قونصل خانے کے 2 ملازمین کے ساتھ ساتھ متعدد امریکی شہری جیلوں میں بند ہیں۔ نظر بند کیے جانے والے قونصل خانے کے ملازم کا جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے رابطہ تھا۔ امریکی قونصل خانے کے ملازم کی نظربندی کا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے، جب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اگلے ہفتے ترکی کے دورے پر پہنچنے والے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 704050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704050/ترکی-گولن-سے-روابط-کا-الزام-امریکی-قونصل-خانے-ملازم-نظربند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org