QR CodeQR Code

مشرق وسطٰی کے پہلے ہندو مندر کی تعمیر 2020ء تک ابوظہبی میں مکمل ہوگی

12 Feb 2018 00:05

یہ مندر دبئی اور ابوظہبی کے درمیان مرکزی شاہراہ پر واقع ہو گا۔ اس میں ہندو پجاریوں کے لیے ایک عبادت خانہ، نمائش گاہ، تدریسی کمرے، بچوں کے لیے کھیل کی جگہ، باغ، فوارے اور ایک کتب خانہ ہوگا۔ بھارت میں پتھروں کی تراش خراش کے ماہرین اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پتھروں کو کندہ اور تراش کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 2020ء تک ہندوؤں کے پہلے پتھر کے مندر کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ یہ مشرق وسطیٰ میں بھی پہلا مندر ہو گا۔ اماراتی اخبار کے مطابق اس مندر کا نقشہ اور عمارتی ڈھانچہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع اکشر دھام مندر کے مشابہ بنایا گیا ہے۔ یہ مندر دبئی اور ابوظہبی کے درمیان مرکزی شاہراہ پر واقع ہو گا۔ اس میں ہندو پجاریوں کے لیے ایک عبادت خانہ، نمائش گاہ، تدریسی کمرے، بچوں کے لیے کھیل کی جگہ، باغ، فوارے اور ایک کتب خانہ ہوگا۔ بھارت میں پتھروں کی تراش خراش کے ماہرین اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پتھروں کو کندہ اور تراش کررہے ہیں اور انھیں ابوظہبی میں عمارت کی شکل میں جوڑا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 704055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704055/مشرق-وسط-ی-کے-پہلے-ہندو-مندر-کی-تعمیر-2020ء-تک-ابوظہبی-میں-مکمل-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org