0
Saturday 7 May 2011 23:33

امریکا،دہشت گردوں کے ایک ڈالر کے بدلے 15 لاکھ ڈالر کا خرچہ

امریکا،دہشت گردوں کے ایک ڈالر کے بدلے 15 لاکھ ڈالر کا خرچہ
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کے ایک ڈالر خرچ کے بدلے امریکا 15 لاکھ ڈالر خرچ کر رہا ہے، امریکا نے نائن الیون کے حملے کے بعد سے اسامہ بن لادن کی ہلاکت تک ملٹری آپریشن پر ایک ٹریلین ڈالر خرچ کر دئیے، اس کے علاوہ دہشت گردی کے حملوں کے پیش نظر سیکورٹی اقدامات، سفر نظام، شہری آزادیوں اور وفاقی قوانین کے اطلاق کی کوششوں میں اربوں ڈالر خرچ کیے گئے، ان تمام پر مجموعی اخراجات 1984ء کا کلی قومی خسارے سے زیادہ ہے۔ ایف بی آئی کے ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں میں دہشت گردوں نے 4 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔ جب اس سے قبل دنیا میں ہونے والے دہشت گردی کے بڑے واقعات میں دنیا کا پہلے ٹریڈ سینٹر 1993ء، کینیا اور تنزانیہ کے سفارت خانوں پر بم حملے 1998ء، یو ایس ایس کول بم حملے 2000ء، ریاض کے بم حملے 2003ء میں دہشت گردوں نے 50 ہزار ڈالر سے زیادہ خرچ نہیں کیے۔ 
دہشت گردوں کے ایک ڈالر خرچ کے بدلے امریکا 15 لاکھ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ امریکی معیشت تباہی سے دوچار ہے۔ افغان اور عراق جنگ میں 6 ہزار سے زائد امریکی ہلاک، ایک لاکھ سے زائد زخمی، جن میں زیادہ تر دماغی مفلوج ہوئے۔ روزانہ 18 خودکشیاں ہوتی رہی۔ گیارہ ستمبر 2001ء میں دہشت گردی کے حملے میں 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افغان اور عراق جنگوں پر تقریباً 5 ٹریلین ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔ پہلی عالمی جنگ کے اخراجات اس وقت 32 ارب ڈالر تھے جو کہ امریکا کی مجموعی پیداوار کے نصف تھے، جب کہ 9/11 کے بعد جنگوں اور سیکورٹی اقدامات پر دس سال میں امریکا کی کل 14 ٹریلین کی معیشت میں 6 ٹریلین ڈالر خرچ ہوئے۔ امریکا نے دوسری عالمی جنگ سے مختلف آپریشن میں 4.1 ٹریلین خرچ کیے۔ 
دس سالوں میں امریکا نے اسامہ کی تلاش میں پاکستان اور افغانستان میں ابتدائی تخمینے کے مطابق 450 ارب ڈالر خرچ کر دیئے جب کہ عراق میں 2003ء سے 8 سو ارب ڈالر خرچ کیے۔ 29 مارچ 2011ء کی کانگریشنل ریسرچ رپورٹ کے مطابق کانگریس نے 9/11 کے بعد ملٹری آپریشن کے لئے 1.283 ٹریلین ڈالر منظور کیے۔ عراق پر  806 ارب ڈالر، افغانستان پر 444 ارب، سیکورٹی اقدامات پر 29ارب اور نامعلوم اخراجات پر 6 ارب ڈالر خرچ کئے گئے۔ اتحادی افواج کی کل ہلاکتیں 7211 جب کہ عراق میں 2006ء سے شہری ہلاکتیں 655000 سے زائد ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 70410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش