QR CodeQR Code

شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے، جیتنے والے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کو آگے لائیں، چیف جسٹس

12 Feb 2018 09:09

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت اور ملکی بقا کے لئے عدلیہ کی آزادی ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خواہش ہے یہی سوچ آپ کی پارٹی میں بھی نظر آتی۔


اسلام ٹائمز۔ صاف پانی اور سڑکوں پر رکاوٹوں کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یقین دلاتا ہوں کہ اب ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے اور یہ بات بار بار دہرا رہا ہوں کہ جو اقتدار میں آئے وہ آپ کو وزیراعظم بنانے کا سوچے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کیوں میری نوکری کے پیچھے پڑ گئے، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ کے اپنے ہی آپ کے پیچھے پڑے ہیں۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت اور ملکی بقا کے لئے عدلیہ کی آزادی ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خواہش ہے یہی سوچ آپ کی پارٹی میں بھی نظر آتی۔ خیال رہے کہ ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں رہائش گاہ جاتی امراء، وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، ماڈل ٹاؤن، چوبرجی، ایوان عدل سمیت حافظ سعید کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔


خبر کا کوڈ: 704103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704103/شفاف-الیکشن-یقینی-بنائیں-گے-جیتنے-والے-وزیراعظم-کیلئے-شہباز-شریف-کو-آگے-لائیں-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org