0
Monday 12 Feb 2018 10:14

سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ انوارالحق کاکڑ کو دونگا، میر سرفراز بگٹی

سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ انوارالحق کاکڑ کو دونگا، میر سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان اور مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات جو 3 مارچ کو ہو رہے ہیں، اس سے متعلق ابھی تک مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہم سے کوئی رابطہ قائم نہیں کیا۔ ہمارا اپنا ایک گروپ ہے اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی وہی فیصلہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میں ایک بات واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ میں جنرل نشست پر وزیراعلٰی کے مشیر انوارالحق کاکڑ جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کو میں ووٹ دوں گا۔ سینیٹ کی خواتین کی نشست پر بھی میں نے فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 704112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش