0
Monday 12 Feb 2018 10:19

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ مولانا مودودی کے فرزند حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ مولانا مودودی کے فرزند حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے
اسلام ٹائمز۔ معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئیں تھیں۔ عاصمہ جہانگیر پر الزام عائد کیا جاتا تھا کہ وہ قادیانی تھیں، تاہم عاصمہ جہانگیر نے اس کو ہمیشہ الزام ہی قرار دیا اور اس کی تردید کرتی رہیں۔ ان کے انتقال کے بعد یہ بحث چل پڑی تھی کہ ان کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا۔ اس حوالے سے اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی نما ز جنازہ بانی جماعت اسلامی پاکستان سید ابو الاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے ،عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ 13 فروری بروز کو 3 بجے سہ پہر قذافی سٹیڈیم کے قریب ایل سی سی گراونڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی کے فرزند حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔ حیدر فاروق مودودی اور عاصمہ جہانگیر کے خاندانی مراسم تھے اور دونوں خاندان کئی دہائیوں کیساتھ ایک دوسرے کے کافی قریب رہے ہیں اور عاصمہ جہانگیر اکثر و بیشتر حیدر فاروق مودودی کی رہائش گاہ پر دیکھی جاتی رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سید حیدر فاروق مودودی جماعت اسلامی کے بارے میں کافی منفی خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 704115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش