QR CodeQR Code

امریکہ،اسامہ سے روابط،آئی ایس آئی اہلکاروں کی فہرست طلب

8 May 2011 00:13

اسلام ٹائمز:نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا اس بات کا تعین کرنا چاہتا ہے کہ کیا پاکستان کے سراغ رساں ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس ایجنسی کے کون سے اہلکار اسامہ بن لادن سے رابطے میں تھے؟ اسی سلسلے میں اوباما انتظامیہ نے پاکستان سے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان سے اسامہ سے رابطہ کرنے والے آئی ایس آئی اہلکاروں کے ناموں کی فہرست طلب کر لی۔ پاکستان سے معلومات نہ ملنے پر امریکہ کو تشویش ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا اس بات کا تعین کرنا چاہتا ہے کہ کیا پاکستان کے سراغ رساں ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس ایجنسی کے کون سے اہلکار اسامہ بن لادن سے رابطے میں تھے؟ اسی سلسلے میں اوباما انتظامیہ نے پاکستان سے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے معلومات نہ ملنے پر امریکا مایوسی کا شکار ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شاید اعلٰی عسکری قیادت اسامہ کی موجودگی سے باخبر نہ ہو مگر ایسے افراد موجود ہونگے جن کا رابطہ اسامہ سے رہا ہو۔


خبر کا کوڈ: 70412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/70412/امریکہ-اسامہ-سے-روابط-آئی-ایس-اہلکاروں-کی-فہرست-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org