0
Monday 12 Feb 2018 14:04

وزیراعلٰی پرویز خٹک نے پشاور میں خیبر پختونخوا کے پہلے چڑیا گھر کا افتتاح کردیا

وزیراعلٰی پرویز خٹک نے پشاور میں خیبر پختونخوا کے پہلے چڑیا گھر کا افتتاح کردیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے پہلے چڑیا گھر کا افتتاح آج پشاور میں کردیا گیا ہے۔ پشاور کے فارسٹ انسٹیٹیوٹ راحت آباد میں اس چڑیا گھر کا افتتاح وزیراعلٰی پرویز خٹک نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسپیکر اسمبلی اسد قیصر اور دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔ اس چڑیا گھر کا سنگ بنیاد تقریباً 2 سال قبل رکھا گیا تھا جسے 29 ایکڑ اراضی پر 47 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں مختلف اقسام و نسل کے پرندے اور دیگر جانور لائے جاچکے ہیں جبکہ بچوں کیلئے اس میں الگ سے پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلٰی پرویز خٹک نے کہا کہ سال 2013ء میں جب پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی تو ہر طرف بد امنی تھی، تاہم اب کافی حد تک امن قائم ہوچکا ہے اور صوبائی حکومت عوام کو تفریح کے مختلف مواقعے فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنانے کا پختہ ارادہ کررکھا ہے، جن میں ایک کو آج چڑیا گھر کی تکمیل کے ساتھ پورا کردیا جبکہ اس کے علاوہ پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبہ بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 704198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش