0
Monday 12 Feb 2018 17:30

عاصمہ جہانگیر کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے، مراد علی شاہ کی درخواست

عاصمہ جہانگیر کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے، مراد علی شاہ کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سینئر وکیل اور معرف سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کرنے کی درخواست کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی کہ عاصمہ جہانگیر کو قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے جبکہ صوبہ سندھ میں معروف وکیل کے انتقال پر قومی پرچم سرنگو رکھنے کی بھی استدعا کی گئی۔ کراچی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے اور امید ہے کہ وہ صوبائی حکومت کو عاصمہ جہانگیر کی تدفین کے حوالے سے اقدامات کرنے کی اجازت دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ نے صوبے میں سوگ کا اعلان کردیا ہے تاہم کچھ معاملات ایسے ہیں جس میں وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 704271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے