0
Monday 12 Feb 2018 22:35

لودھراں، این اے 154، مسلم لیگ (ن)کے سید اقبال شاہ کامیاب، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

لودھراں، این اے 154، مسلم لیگ (ن)کے سید اقبال شاہ کامیاب، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
اسلام ٹائمز۔ جہانگیر ترین کی نااہلیت سے خالی ہونے والی نشست غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے جیت لی، پی ٹی آئی کے علی ترین کا دوسرا نمبر، لیگی کارکنان کا جشن، نعرے بازی اور ہوائی فائرنگ، حلقے کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر اقبال شاہ 116590 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین خان 91230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک کے ملک اظہر 9507 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 3148 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ نون لیگ کے رہنما کی کامیابی کا امکان روشن ہوتے ہی لیگی کارکنان گھروں سے باہر نکل آئے اور اقبال شاہ کے ڈیرے پر پہنچ کر جشن منانا شروع کر دیا۔ متوالوں نے فتح کی خوشی میں خوب بھنگڑے ڈالے۔ کچھ منچلوں نے فائرنگ بھی کی اور الیکشن کمیشن کی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا۔
خبر کا کوڈ : 704351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش