QR CodeQR Code

پشاور، بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، 2 زخمی

13 Feb 2018 11:21

ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبدالجمیل اور اسکا 8 سالہ بیٹا عمر جبکہ زخمیوں میں زوجہ عبدالجمیل اور اسکا 11 سالہ بیٹا نعمان شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور صدر کے علاقہ لعل کُرتی میں علی الصبح مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق آج صبح لعل کرتی میں عبدالجمیل نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے کی اطلاع پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے بچے سمیت 2 افراد کی لاشیں جبکہ ایک خاتون اور بچے کو زخمی حالت میں نکال کر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبدالجمیل اور اس کا 8 سالہ بیٹا عمر جبکہ زخمیوں میں زوجہ عبدالجمیل اور اس کا 11 سالہ بیٹا نعمان شامل ہیں۔ دریں اثناء ضلع نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈہ میں بارش کے باعث رفائت نامی شخص کے کچے مکان کی چھت گرنے سے جوانسال لڑکی آمنہ جاں بحق جبکہ اس کی دو کمسن بہنیں اور والدہ زخمی ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 704457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704457/پشاور-بارش-کے-باعث-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-باپ-بیٹا-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org