QR CodeQR Code

پختونوا حکومت کا پشاور کی بسیں ویگنیں خریدنے جبکہ ڈرائیورز کو بیروزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ

13 Feb 2018 11:34

بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس کے دوران ضلع ناظم پشاور نے بتایا کہ بی آر ٹی کی تکمیل پر صوبائی حکومت کیجانب سے مالکان کو نقد قیمت ادا کرکے شہر کی بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کردیا جائیگا، جبکہ متاثرہ ڈرائیوران کو 1 سال تک 30 ہزار ماہانہ الاؤنس دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے پشاور میں چلنے والی بسیں اور ویگنیں خریدنے جبکہ ڈرائیوران کو بے روزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس کے دوران ضلع ناظم نے بتایا کہ بی آر ٹی کی تکمیل پر صوبائی حکومت کی جانب سے مالکان کو نقد قیمت ادا کرکے شہر کی بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کردیا جائے گا، جبکہ متاثرہ ڈرائیوران کو ایک سال تک 30 ہزار ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ ضلع ناظم کے مطابق منصوبے سے متاثرہ دوکانداروں کو بھی نئی دکانیں ملنے تک ایک سال کیلئے ماہانہ 30 ہزار الؤنس دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بی آر ٹی منصوبے کے تحت گلبہار میں موجودہ فلائی اوور کے متوازی پل کی تعمیر کے حوالے سے بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں لینے کیلئے یہ اجلاس بلایا گیا تھا۔ ضلعی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو منصوبے کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 704473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704473/پختونوا-حکومت-کا-پشاور-کی-بسیں-ویگنیں-خریدنے-جبکہ-ڈرائیورز-کو-بیروزگاری-الاؤنس-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org