0
Thursday 15 Feb 2018 23:02

گلگت بلتستان میں اسلحے کی نوک پر مسافر گاڑیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

گلگت بلتستان میں اسلحے کی نوک پر مسافر گاڑیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں اسلحے کی نوک پر مسافر گاڑیوں کو لوٹنے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہنزل کے مقام پر اسلحے کی نوک پر ٹرک ڈرائیور کو لوٹنے والے گروہ کو بسین پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر کے 35 ہزار نقد، دو عدد چوری شدہ موبائل سمیت 30 بور پستول بھی برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بلتستان، ہنزہ نگر گلگت اور غذر میں مسافر گاڑیوں کو لوٹنے کا اعتراف جرم کرتے ہوئے گینگ کی نشاندہی کر دی۔ پولیس نے دیگر ساتھیوں کے گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بسین اسحاق حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاون کرتے ہوئے گاڑیوں کو لوٹنے والے ملزم خورشید ولد ابراہیم ساکن نپورہ بسین  سے کو گرفتار کرلیا۔ مبینہ ملزم نے بلتستان، غذر اور گزشتہ روز ہنزل کے مقام پر غذر سے گلگت آنے والی ٹرک نمبر غذر 455 کو اسلحے کے نوک پر لوٹ کر ٹرک ڈرائیور بابر سے ایک لاکھ نقدی، دو عدد قیمتی موبائل بھی اٹھانے کا اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنے کے لئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ ایس ایچ او بسین نے کہا ہے کہ انہوں نے نپورہ بسین کے رہائشی ملزم دفعہ 98/17،392 کے تحت پولیس کو پہلے سے مطلوب تھا، گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انکے دیگر ساتھیوں کو بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا بہت جلد اسلحے کے نوک پر مسافر گاڑیوں کو لوٹنے والے گروہ کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 704543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش