0
Tuesday 13 Feb 2018 22:56

لودھراں میں نون لیگ نہیں پنجاب حکومت جیتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

لودھراں میں نون لیگ نہیں پنجاب حکومت جیتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ہمیشہ حکومتی جماعت ہی جیتتی ہے، لودھراں میں نون لیگ نہیں پنجاب حکومت جیتی ہے، اصل فیصلہ جنرل الیکشن میں ہوگا، اہلسنت جماعتیں 2018ء کا الیکشن ''نظام مصطفٰے متحدہ محاذ'' کے پلیٹ فارم سے لڑیں گی، ہر قومی اور صوبائی حلقہ سے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے، اہل حق انتخابی معرکے میں مودی کے یاروں اور ختم نبوت کے غداروں کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکمرانوں کے گھروں کے سامنے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے کر قوم کے دل جیت لئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں نوگو ایریاز کا خاتمہ خوش آئند ہے، عدلیہ وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، حکام کی آمد پر راستے بند کرنے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے پیشگی اقدامات کرے، الیکشن میں پیسے کا عمل دخل روکنے کیلئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، تاکہ کرپشن کی کمائی سے انتخابات کو ہائی جیک کرنیوالوں کا راستہ روکا جا سکے۔ اہلسنت جماعتیں متحد ہو کر ''ناموس رسالت کی پاسبانی اور نظام مصطفٰے کی حکمرانی'' کے سلوگن پر انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد اہلسنت کی طاقت سے الیکشن جیت کر ملک کو نظام مصطفٰے کا گہوارہ بنائیں گے، قوم غلامان رسول کو پارلیمنٹ میں بھیجنے کیلئے ووٹ کا درست استعمال کرے گی، لٹیروں اور وڈیروں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 704649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش