QR CodeQR Code

جب بھی پاکستان اور امریکا نے مل کرکام کیا دونوں کو فائدہ ہوا، افغان امن کیلئے فوجی حل خام خیالی ہوگی، اعزاز چوہدری

14 Feb 2018 08:19

پاک امریکا تعلقات پر لاس انجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 70 سال پر محیط ہیں جن میں نشیب و فراز آتے رہے، ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔ پاک امریکا تعلقات پر لاس انجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 70 سال پر محیط ہیں جن میں نشیب و فراز آتے رہے، جب بھی پاکستان اور امریکا نے مل کرکام کیا دونوں کو فائدہ ہوا، اسی لئے دونوں ممالک کو خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چایئے اور ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، فوجی حل سوچنا خام خیالی ہوگی اور افغانستان میں سیاسی حل ہی بہترین آپشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 704706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704706/جب-بھی-پاکستان-اور-امریکا-نے-مل-کرکام-کیا-دونوں-کو-فائدہ-ہوا-افغان-امن-کیلئے-فوجی-حل-خام-خیالی-ہوگی-اعزاز-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org