0
Wednesday 14 Feb 2018 08:59

ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی، مغربی اور اخلاق سوز تہوار ہے، 50 علماء و مفتیوں کا فتویٰ

ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی، مغربی اور اخلاق سوز تہوار ہے، 50 علماء و مفتیوں کا فتویٰ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی سمیت جماعت اہلسنت کے پچاس علماء اور مفتیوں نے اپنے اجتماعی شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی، مغربی اور اخلاق سوز تہوار ہے اس لئے حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی تہوار پر پابندی لگائے۔ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پوری قوم اور مسلم نوجوان ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرے۔ معاشرے کو بے راہ روی اور عریانی و فحاشی سے بچانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ شرم و حیا کا دینی و مشرقی کلچر پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ شرعی اعلامیہ میں دکانداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ ویلنٹائن ڈے سے متعلق اشیاء کو اپنی دکانوں پر فروخت نہ کریں۔ پاکستانی معاشرہ کو مصطفائی معاشرہ بنانے کیلئے دینی جماعتیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ حکومت عریانی و فحاشی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔ نوجوان نسل کو گمراہی، بے مقصدیت اور بے راہروی سے بچانا ہو گا۔ اعلامیہ جاری کرنے والے علماء میں علامہ سید شاہ عبدالحق قادری، مفتی محمد اقبال چشتی، مولانا محمد اکرم سعیدی، علامہ حافظ فاروق خان سعیدی، مفتی فضل جمیل رضوی، علامہ سید شمس الدین بخاری، علامہ بشیر القادری، علامہ خضر حسین شاہ چشتی، علامہ عبدالحفیظ معارفی، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، مفتی لیاقت علی، علامہ صاحبزادہ عثمان غنی، علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی ، علامہ محمد حنیف چشتی، علامہ عبدالقوی بغدادی، علامہ شیر محمد نقشبندی، علامہ منظور عالم سیالوی، علامہ فیض بخش رضوی، علامہ عبداللہ سیالوی، علامہ حافظ یعقوب فریدی، علامہ حافظ سخی احمد خان، مفتی ظفر جبار چشتی، علامہ عبید اللہ ستّی، علامہ رضوان یوسف، علامہ رضوان انجم اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 704710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش